اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت ،بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

بشری بی بی ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئیں،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی،جج افضل مجوکہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا،سینٹرل جیل حکام کو ہدایت کریں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے زریعے حاضر کریں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حد تک عدالت سختی سے حکم دے تب بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائیگاجب تک بانی پی ٹی آئی پیش ہوتے ہیں میں بشری بی بی کے خلاف 442 پر دلائل دے دیتا ہوں،ڈیڑھ سال ہو گیا آپ سوچ رہے ہیں آج دلائل کیوں دے رہے ہیں کیونکہ تفتیش آج کمرہ عدالت میں ہوئی،

جج نے استفسار کیا کہ اصل پراسیکیوٹر کدھر بھاگ گئے ہیں،پولیس کا تو الزام ہی مطمئن کرنے والا نہیں ہے،جج نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کو جو لیٹر لکھا اسکا جواب کیا آیا وہ لیکر آئیں،

ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں،بشریٰ بی بی
بشری بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں، بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں، 9 مہینوں سے ناانصافی ہو رہی ہے،پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی پر سزا دی گئی،میں انصاف کے لئے نہیں آئی انصاف تو ہے ہی نہیں ،ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں،جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے،کسی جج کو نظر نہیں آتا،میں اب اس عدالت میں نہیں آونگی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں،

سیشن عدالت نے عمران خان کی چھ اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بشریٰ بی بی کی ضمانت ،سپریم کورٹ میں چیلنج

بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

Shares: