احتساب عدالت لاہور: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے
پرویز الہی سمیت تمام ملزمان فرد جرم کے لیے طلب کر لئے گئے،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے چودہ فروری کی تاریخ مقرر کردی ،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی ،ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں ،پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا.
غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت پرویز الٰہی نے جج سے اجازت طلب کی کہ کچھ دیر کمرہ عدالت میں رک جاؤں؟ جج نے کہا کہ آپ عدالت میں رک جائیں لیکن یہاں کوئی چائے بسکٹ نہیں لائے گا، پچھلی دفعہ بھی یہاں چائے اور بسکٹ چلتے رہے،
عدالت نے دو ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی اور ساتھ ہی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے پرویز الہی کا چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے پندرہ فروری تک چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پندرہ فروری کو ہر حال میں چالان عدالت پیش کیا جائے،عدالت نے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کردی ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی
،پرویز الٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں