میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

0
109
parvez elahi

چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق تمام کیسز میں رہائی ملنے کے بعد چودھری پرویز الہٰی کو رہا کیا گیا۔پرویز الہیٰ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوکر ظہور الہی پیلس پہنچ گئے۔چودھری پرویز الہیٰ کا گھر پہنچنے پر اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے استقبال کیا، پرویز الہیٰ کی رہائی کے بعد کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے

شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا،پرویز الہیٰ
چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے سرخرو کیا،اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں،میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی،میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا،گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا،گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا،شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا،گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی,مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے۔میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظورکی تھی،پرویز الہیٰ کی چار مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی ہوئی ہے.

Comments are closed.