مزید دیکھیں

مقبول

نظر ثانی شدہ کاز لسٹ جاری،چیف جسٹس عمرعطا بندیال کل کریں گے سماعت

سپریم کورٹ: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کل کیسوں کی سماعت کریں گے

سپریم کورٹ کی جانب سے نظر ثانی شدہ کاز لسٹ جاری کر دی گئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل گیارہ بجے تک روٹین کیسوں کی سماعت کرے گا ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ کل اہم کیس کی سماعت کرے گا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگی، آج چیف جسٹس کی عمرعطا بندیال کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ سماعت نہیں کر سکے تھے،

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا بینچ چیف جسٹس کے عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، چیف جسٹس خرابی صحت کے باعث آج سپر یم کورٹ نہیں آئے۔۔ باخبرزرائع کے مطابق ڈاکٹر نے چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر انکا طبی معائنہ کیا اور انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی، جس کی وجہ سے آج کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بخار ہے اور اپنی رہائشگاہ پر ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan