خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے ان کے خلاف اشتہار جاری کر دیا ہے۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 21 جنوری 2024 کو علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہار جاری کرنے کی منظوری دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ حسن ابدال پولیس علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کرے اور 21 جنوری تک اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کوعدالت میں پیش ہونے کے لیے متعدد بار طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسی وجہ سے عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اقدام ایک قانونی ضرورت کے طور پر لیا گیا ہے تاکہ علی امین گنڈا پور کو عدالت میں پیش ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حسن ابدال پولیس کو ان کی گرفتاری کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی میں تیزی آئے گی، اور پولیس کو ان کی گرفتاری کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔اس پیش رفت کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت اور علی امین گنڈا پور کے سیاسی مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں،
توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،پہلا ٹیسٹ میچ،جنوبی افریقا کا بولنگ کا فیصلہ