راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کرپشن کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
43

اینٹی کرپشن کورٹ میں راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

ملزمان سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود، اور اسسٹنٹ کمشنر وسیم تابش کو بری کر دیا گیا، ملزمان نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے دلائل کے بعد ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی ،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے فیصلہ سنایا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا جاتا ہے پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف شواہد پیش نہیں کر سکی

ملزمان کی جانب سے برھان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،عدالت نے ملزمان پر راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کیس میں فرد جرم عائد کر رکھی تھی چالان میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود ،وسیم تابش اور عبداللہ کو ملزم نامزد تھے ملزمان پر راوالپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ میں 2.60 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام تھا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا تھا اینٹی کرپشن کی جانب سے 30 سے زائد گواہ چالان میں نامزد کیے گئے

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

Leave a reply