![asifppp](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/04/asifppp.png)
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کی
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز کے بعد وطن عزیز کی بقاء، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں ،صدر آصف علی زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں نماز عید کے بعد مصافحہ کیا اور عید کی مبارک باد دی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر نمازِ عید کے بعد ملکی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں عید کی نماز کے بعد مصافحہ کیا اور عید کی مبارک باد دی
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نماز عید کے بعد اپنے حلقہ انتخاب کے عوام،کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات کی، سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو موجود تھے،صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو مبارک باد دی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پوری پاکستانی قوم کو عیدالفطر کی مبارک دی اور کہا کہ پوری امتِ مسلمہ کو بھی پاکستان کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں دعاگو ہوں، اِس عید الفطر کا بابرکت دن میرے وطن سمیت پوری دنیا کے لیے امن، بھائی چارے اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔یہ عید اس عزم کے ساتھ منانی چاہیے کہ ہم معاشرے سے پولرائیزیشن کا خاتمہ کریں گے۔ ہم سب کو آئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، جو حقیقی معنوں میں پاکستان کا آئینہ دار ہے۔ پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور مساوات کا گہوارہ بنانے کے لیے ہم میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ 1973 کے آئین کی حتمی فتح نوشتہ دیوار ہے،عید پر ہم اپنے ان شہیدوں کو بھی یاد کرتے ہیں، جنہوں نے مادرِ وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ہم وطن کے لئے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید پر نادار و محتاج افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھولیں۔دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو اپیل کی ہے کہ وہ آج مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں اور نمازِ عید کے دوران ان کی جائز جدوجہد آزادی کے جلد بارآور ہونے کی دعا کریں۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری
عید کا خطبہ دینے والے امام کو اختلاف کی بناء پر گولیاں مار دی گئیں،