برطانوی فسادات کو ہوا دینے والے لاہوری صحافی کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع

0
58
farhan ali

ضلع کچہری لاہور، برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات کا معاملہ،ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت پیش کر دیا گیا

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم فرحان آصف نےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ریکوری کرنی ہے اور ٹویٹس کے متعلق تفتیش کرنی ہے ،عدالت ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے ، عدالت نے کہا حکم دیا کہ ملزم کی آئندہ تفتیشی رپورٹ عدالت پیش کیاجائے عدالت عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کو منظور کر لیا،ایف آئی اے نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا ،ملزم کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کے تحت درج کیا گیا

فرحان آصف پر مقدمہ درج، موبائل ،لیپ ٹاپ برآمد،جرم کا اعتراف کرلیا
قبل ازیں برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات کو ہواد ینے پر لاہوری صحافی فرحان آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،فرحان آصف پر ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کو شامل کیا گیا ہے،درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات ملزم فرحان آصف نے جرم کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے ایکس اکاؤنٹ پربرطانیہ میں چاقو زنی واقعے کی تصاویر شیئر کیں، ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی پوسٹ کیا،آرٹیکل میں 17 سالہ علی ال شکاتی کو چاقوزنی واقعے کا ذمے دار قرار دیا گیا، آرٹیکل میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ گرفتار ہونے والا مسلم ہے،آرٹیکل میں حملہ آور کو برطانیہ میں پناہ گزین بھی بتایا گیا،لاہور صحافی ،فری لانسر فرحان آصف کے سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے فسادات پھیلے،ہنگامہ آرائی ہوئی، ایکس اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی، اس نے غیر ملکی چینل کو غلط معلومات دینے کا بھی اعتراف کیا ، معلومات میں ملزم نے الزام دیگر لوگوں پر عائد کرنے کی کوشش کی، دوران تفتیش ایکس اکاؤنٹ ملزم کا ہی ہونے کی تصدیق کی گئی، ملزم سے دو لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان آصف نے اپنی پوسٹ میں بچیوں پر حملہ کرنے والے کا نام شکتی علی پوسٹ کیا، ملزم نے برطانیہ میں ہونے والے واقعے پر لگائی پوسٹ اور ویڈیو دوسرے پلیٹ فارم سے منسلک کرنے کی کوشش کی، ملزم نے صرف ایک بار بیرون ملک کا دورہ کیا تھا،ملزم نے غلط اور فیک خبروں کے ذریعے کمائی کی، ملزم نے کچھ پوسٹس کو رپورٹ ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی کیا،ملزم کبھی برطانیہ نہیں کیا گیا، اسکا وہاں ایک خاتون سے رابط تھا ملزم ماہانہ تین سے چار لاکھ روپے کما رہا تھا،

برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان بارےجھوٹی خبریں دینے والوں‌کو گرفتارکیا جائے ، مبشر لقمان

غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

برطانیہ،تیز تر انصاف،عدالتوں میں ویڈیو چل گئیں،فسادات میں ملوث ملزمان کو سزائیں

فسادات مجھے برطانیہ چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں،حمزہ یوسف

برطانیہ میں نسل پرستی کی لہر: اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ

برطانیہ میں دوبارہ ہنگامہ: فاشسٹ گروپوں کی جانب سے عمارتوں کو نذر آتش ، لوٹ مار کی گئی

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد گرفتار

Leave a reply