فرانسیسی صدر میکرون کو ایک بار پھر انڈا مار دیا گیا

فرانسیسی صدر میکرون کو انڈہ مار دیا گیا پولیس نے انڈہ مارنے و الے شہری کو گرفتار کرلیا اس سے پہلے فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ بھی مارا تھا یہ واقعہ فرانسیسی صدر کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے ،فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر انڈہپھینکنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایمانوئل میکرون انڈے کے حملے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک نوجوان کو سیکورٹی نے گرفتار کیا ہے۔

رواں برس 28 جون کو ایک شہری نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارتا تھا،جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر فرانسیسی صدر بیریئر کے پیچھے موجود شہریوں سے ‏ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران استقبال کے لیے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے ‏مارا جس کے بعد تھپڑ مارنے والے شہری کو حراست مین لے لیا تھا

واضح رہے کہ فرانس نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی تھی، جس کے بعد مسلم دنیا میں ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، فرانسیسی صدر کو اب انڈہ کس نے مارا اور کیوں مارا؟مارنے والے کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی،

Shares: