چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا
رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار کو باضابطہ آگاہ کر دیا،رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو کورٹ روم نمبر ایک میں صبح ساڑھے دس بجے ہو گا،فل کورٹ ریفرنس کے حوالہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے آگاہ کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر اپنی تقریر ایڈاونس میں بھجوا دی جائے ،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےسپریم کورٹ بار کے الوداعی عشائیہ کی دعوت قبول کر لی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کا معاملہ،ایڈیشنل رجسٹرار نےسیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی،چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا،خط کے متن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، چونکہ ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے،مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے،