محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر

0
182
haris

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،
پاکستان شاہینز 4 سے 18 اگست تک ہونے والے اس دورے میں پچاس اوورز کے دو میچوں کے علاوہ نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ نامی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

پاکستان شاہینز پہلے ہی سے ڈارون میں موجود ہے جہاں اسے بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلنے ہیں جو 19 سے 22 جولائی تک اور 26 سے 29 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان شاہینز 50 اوور کے میچ ناردن ٹیریٹری (این ٹی) اور بنگلہ دیش اے کے خلاف بالترتیب 4 اور6 اگست کو کھیلے گی۔پاکستان شاہینز 9 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں شریک دیگر ٹیمیں اے سی ٹی کومیٹس۔ بنگلہ دیش اے ۔ میلبرن رینیگیڈز۔ میلبرن اسٹارز ۔ پرتھ اسکارچرز – ناردرن ٹیریٹری سٹرائک – ایڈیلیڈ سٹرائکرز اور تسمانیہ ہیں۔

پاکستان شاہینز مسلسل دوسرے سال ڈارون میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ پچھلے سال اسے فائنل میں این ٹی اسٹرائیک نے 46 رنز سے ہرایا تھا جبکہ پاکستان شاہینز نے ون ڈے میچز میں پاپوا نیوگنی کو224 رنز سے اور ناردن اسٹرائیک کو 84 رنز سے ہرایا تھا۔

صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر ڈارون پہنچی تھی جہاں وہ بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ دو میچز کھیلیں گے،اس دورے پر دو ون ڈے اور نوٹیموں پر مشتمل وائٹ بار سیریز بھی ہوگی، جس کے لیے پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد حارث کو کپتان مقرر کردیا ہے،شاہینز کی ریڈ بال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریڈ بال اسکواڈ میں شامل کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث،محمد عمران جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں ۔ عثمان خان نے امریکا میں کھیلے جانے والے ورلد کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی،

محمد حارث نے آخری بار کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی، فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا،

اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث ( کپتان ) عبدالفصیح ، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم،
حسیب اللہ ( وکٹ کیپر ) ، محمد عرفان خان، جہانداد خان، کاشف علی، محمد حریرہ ، محمد عمران جونیئر، عمیربن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی اور عثمان خان۔
پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔ عبدالرحمن ( ہیڈ کوچ ) ، محمد مسرور ( اسسٹنٹ کوچ / منیجر) ۔ محمد اسد (فزیو تھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (انالسٹ )۔

وائٹ بال میچوں کا شیڈول۔
4 اگست – 50 اوورز کا میچ بمقابلہ ناردن ٹیریٹری ( این ٹی ) ۔

6 اگست – 50 اوورز کا میچ بمقابلہ بنگلہ دیش اے۔

10 اگست۔ بمقابلہ پرتھ اسکارچرز۔ ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )۔

11 اگست۔ بمقابلہ میلبرن اسٹارز ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

13 اگست۔ تسمانیہ ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

15اگست۔ میلبرن رینیگیڈز ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )۔

16اگست۔ بمقابلہ بنگلہ دیش اے ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )

17اگست۔ اے سی ٹی کومیٹس ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply