بریکنگ، عمران خان گرفتار

0
37

عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

عمران خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ داخل ہوتے ہی باہر بکتر بند گاڑی بلائی گئی تھی، رینجرز کی نفری ہائیکورٹ میں داخل، عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رینجر نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،عمران خان کو میلوڈی میں نیب راولپنڈی بیورو پہنچا دیا گیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی وجوہات جاری کردیں گئیں ،نیب کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق عمران خان کو لاقادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کے لئے زمین کے غیر قانونی حصول کے لئے ہے ،نیشنل کرائم ایجنسی یوکے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی وصولی کا فائدہ اٹھایا گیا ،نیب نے قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ،عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے لئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا،

عمران خان کے طبی معائنے کا معاملہ ،نیب نے عمران خان کے چیک اپ کے لئے پمز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا، عمران خان کے طبی معائنے کےلئے میڈیکل بورڈ قائم کر دیا گیا،نیب راولپنڈی روسٹر پر عمران خان کی حاضری لگا دی گئی،عمران خان کو گرفتاری کے بعد میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال لے جایا جائے گامیڈیکل کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر انہیں عدالت پیش کیا جائے گا،ڈاکٹر فرید اللہ شاہ میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ میڈیکل بورڈ میں سات رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم شامل ہے سات رکنی ٹیم میں شعبہ امراض دل، آرتھو میڈیکل ، میڈیسن اور پتھالوجسٹ شامل ہیں ،میڈیکل بورڈ میں جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر تصور مرزہ ڈاکٹر خدیجہ افتخار پیتھالاجسٹ شامل ہیں، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر امتیاز ڈاکٹر صائمہ شاھ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر معمون قادر بھی شامل ہیں،

نیب نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری کیے تھے .عمران خان کو نیب کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، عمران خان کے جاری وارنٹ سامنے آئے ہیں عمران خان کیخلاف کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے نیب نے عمران خان کونیشنل آکاونٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا

عمران خان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے گئے تھے، وہاں سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے،عمران خان کی عدالت میں پیشی تھی،عمران خان کے اوپر متعدد مقدمے درج ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ کارکنان کو ڈھال بنایا تا ہم آج عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

عمران خان بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو پیچھے سے رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کیا اور اپنے ساتھ لے گئے ،نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو نیب میں جاری القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ۔عمران خان پر الزام ہے کہ بیرون ملک سے ایک خطیر رقم پاکستان آئی لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چلا ،عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب میں پیش ہونے کیلئے متعدد بار نوٹسز جاری کیئے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے ،آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے حالات معمول کے مطابق ہیں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی

عمران خان کے وکلا، گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی، ایک شخص زخمی ہوا، ، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ کسی بھی فرد فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے

ڈائری برانچ میں موجود وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے عمران خان پر تشدد کیا ، عمران خان کو گرفتار کرنے والے سب رینجرز اہلکار تھے ،عمران خان کے سر اور ٹانگ پر مارا گیا،عمران خان کی وہیل چیئر وہیں پر پھینک دی گئی ،

عمران خان کے گاڑی سے اترنے ،وہیل چیئر پر بیٹھنے اور ہیلمٹ پہننے کے دوران ڈرون کیمرہ عکس بندی کرتا رہا ،علی نواز اعوان اور قاسم سوری نے نے ڈرون کیمرے کی عکس بندی پر اعتراض اٹھایا ، اور پولیس افسران سے کہا کہ ڈرون کیمرہ یہاں کیا کررہا ہے

مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرُلیا گیا ،عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے ،پتہ نہیں یہ لوگ عمران خان کے ساتھ کیا کریں گے،

عمران خان کی گرفتاری پر ان کے بھانجے حسان نیازی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے، اور کہا ہے کہ اسلام آباد سے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،سارے پاکستانی تیار ہو جائیں اپنی اپنی کونسل میں نکلنا ہے اور بھرپور احتجاج ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرنی چاہئے تھی کہ کورٹ کے تقدس کو پامال نہیں کیا جانا چاہئے تھا،چیف جسٹس ہائیکورٹ کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہئے تھا ایک شخص ضمانت کیلئے ہائیکورٹ آیا ہوا ہے آپ نے اسے کیسے گرفتار کیا ،

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

دوسری جانب عمران خان کی سات مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تھوڑا بیک گراؤنڈ بتانا چاہوں گا،پہلے جب ہم آئے تو 5 درخواستیں لے کر آئے تھے ،دروازے بند تھے 40 منٹ تک شدید شیلنگ کی گئی،ہم لاہور ہائیکورٹ میں گئے اور حفاظتی ضمانت حاصل کیے،جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ سلمان صاحب ہم آپ کی تفصیل بعد میں سنیں گے ،آپ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہیں ،عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تمام 7 درخواستوں پر دستخط اور انگھوٹھے لگوا لیں،عدالت نے عمران خان کی 7 مقدمات میں 50,50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی

واضح رہے کہ اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ مجھے ایک ناجائز کیس میں بند کیا جا سکتا ہے، اس سے آپ سب کو ایک چیز واضح ہو جانی چاہیے، آئین ہمیں بنیادی حقوق دیتا ہے،جمہوریت دفن ہو چکیہوسکتا ہے مجھے اس کے بعد آپ کو مخاطب کرنے کا موقع نہ ملے،پاکستانی قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، میں پچھلے 50 سال سے میں اپنی عوام میں ہوں، میں کبھی پاکستان کےآئین کے خلاف گیا، نہ کبھی قانون توڑا، جب سے سیاست میں آیا میں نے پرامن رہ کر جدوجہد کی، آئین نے جو حق دیا ہمیشہ اس کے مطابق احتجاج کیا، آج جو کیا جا رہاہے وہ اس لیےنہیں کیا جارہاہ ےمیں نےکوئی قانون توڑا، یہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ یہ چاہتے یں کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹوں، امپورٹڈ حکومت، چوروں کا ٹولہ چاہتا ہےکہ میں انہیں قبول کرلوں، سب کو اپنےحقوق اورحقیقی آزادی کےلیے سب کو باہر نکلنا ہوگا، کسی قوم کوپلیٹ میں رکھ کرآزادی نہیں ملتی، جدوجہد کرنا پڑتی ہے، آزادی کے لیے جہاد کرنا پڑتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس قوم کوآزادی کا تحفہ دیتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ آپ سب لوگ اپنے حقوق کے لیے نکلیں،

Leave a reply