احتجاج اور توڑ پھوڑ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج دو مقدمات کامعاملہ ،بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شیخ رشید احمد اور دیگر کو بری کردیاگیا

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،بانی پی ٹی آئی کی دونوں مقدمات میں بریت درخواست منظور کر لی گئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی، پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل جاوید سمیت گیارہ ملزمان بری کر دیئے گئے

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان و دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر پبلک کو عمران خان و دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہو گا، عمران خان و دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، ان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کروایا گیا ریکارڈ عمران خان و دیگر ملزمان پر جرم ثابت کرنے کے لیے مضبوط نہیں، بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کو تھانہ بارہ کہو میں درج دو مقدمات میں بری کیا جاتا ہے

قومی اسمبلی ،سپیکر کیسے غیر قانونی کام کرتے رہے،من پسند افراد کی بھرتیاں، لوٹ مار،سب سامنے آ گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

Shares: