عمران خان پنڈی والوں سے مایوس ہو گئے

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنڈی والوں سے مایوس نظر آئے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف چار مرتبہ لانگ مارچ کیا گیا،سندھ میں جلسوں میں آنے کیلئے لوگوں کو پیسے دیتے ہیں، پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو پاکستان میں انصاف کا نظام لے کر آئے گی،جتنا بزدل آدمی ہوتا ہے اتنا ظالم ہوتا ہے،دلیر لوگ ظلم نہیں کرتے مریم بی بی نے لانگ مارچ کیا مگر وہ جی ٹی روڈ پر ختم ہو گیا، مولانا نے دو مرتبہ احتجاج کیا اور اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر دھرنا دیا،اسلام آباد پولیس بتائے کہ کیا ہم نے ان لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا تھا،ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ اگر کھانا چاہیے تو ہمیں بتا دیں،

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کی بات کرتا ہوں تو یہ لوگ کانپ جاتے ہیں ،کیا حکمت عملی ہوگی کسی کو بھی نہیں پتہ،میری اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہے،میرے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے کہا گیا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم کیا گیا، انتقامی کارروائی کی گئی میں یہ پوچھتا ہوں کہ کس نے آپ کے ساتھ ظلم کیا؟ لندن میں اربوں محلات خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے ہیں، پنڈی کے ٹائیگروں سے پچھلی بار جو امید تھی وہ اس طرح باہر نہیں نکلے، اب میری آپ سے اگلی ملاقات لانگ مارچ میں ہوگی، میرے جلسے میں عوام خود چل کر آتی ہے لیکن امپورٹڈ حکومت کو لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قیمے والے نان کھلانے پڑتے ہیں بلکہ بعض دفعہ پیسے بھی دینے پڑتے ہیں باپ اور بیٹی کہتے ہیں ناجائز کیسز کر کے بہت ظلم کیا گیا، جب ان کے خلاف کیسز بنے اس وقت ہماری حکومت نہیں تھی میں نے اپنے 40 سال کا حساب دیا تھا،

Leave a reply