پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جموں کشمیر میں کاروائی، کشمیری عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کا کیپٹن ہلاک ہو گیا ہے
جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع کے اسار جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 48 راشٹریہ رائفلز کے کیپٹن دیپک سنگھ ایک کارروائی میں مارے گئے ہیں آپریشن دہشت گردوں کی تلاش کے لئے شروع کیا گیا تھا، اس دوران کشمیری عسکریت پسندوں کے ساتھ بھارتی فوج کا مقابلہ ہو گیا، کشمیری عسکریت پسندون کی جانب سے حملے کے دوران کیپٹن دیپک سنگھ ہلاک ہو گیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی اداروں کو کئی اشیاء بشمول ایک امریکن ایم 4 اسالٹ رائفل برآمد کی گئی ہے تاہم عسکریت پسند موقع سے فرار ہو گئے ہیں، سیکورٹی فورسز انہیں گرفتار نہیں کر سکا،
دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے بھارتی فوج پر بڑھتے حملوں کے حوالہ سے ایک اجلاس ہوا، دفاع کے سکریٹری گریردھر ارامانے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما اور سیکورٹی سے متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہان میٹنگ میں موجود تھے۔راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے یوم آزادی سے ایک روز قبل اجلاس بلایا،جو ساؤتھ بلاک میں ہوا،عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر بھر میں سیکورٹی فورسز کو یوم آزادی سے قبل ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
10 اگست کو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم دو فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔یہ انکاؤنٹر اننت ناگ کے کوکر ناگ کے جنرل علاقے میں ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن کے دوران شروع ہوا تھا،حوالدار دیپک کمار یادو اور لانس نائک پروین شرما نے اننت ناگ میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔حالیہ مہینوں میں، جموں میں حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں کٹھوعہ میں فوجی قافلے پر حملہ اور ڈوڈا اور ادھم پور میں جھڑپیں شامل ہیں۔جولائی میں، وزارت داخلہ نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ اس سال 21 جولائی تک 11 واقعات اور 24 انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت 28 لوگ مارے گئے ہیں،
جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف
جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا
پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی