اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

0
37
Imran Khan

عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی ہے

اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئے مزید نفری درکار ہوگی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی ہے، اسلام آباد پولیس کی کوشش ہو گی کہ آج عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے، عمران خان کو اسلام آباد پولیس پہلے بھی گرفتار کرنے آئی تھی مگر عمران خان زمان پارک میں پولیس کو نہیں ملے تھے، شبلی فراز نے وارنٹ وصول کئے تھے

واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کا کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے.عدالت نےعمران خان کو 29 مارچ کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی انتخابی ریلی زمان پارک سے روانہ ہو گئی ہے، ریلی داتا دربار تک جائے گی، ریلی میں تحریک انصاف کے دیگر رہنما و کارکنان شریک ہیں،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر چیئرمین عمران خان قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کریں گے۔

Leave a reply