بریکنگ:اسرائیل نے حملہ کردیا

0
27

غزہ: بریکنگ:اسرائیل نے حملہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر فضائی بمباری کر کے حماس کے دفاتر، شہریوں کے مکان اور فصلوں کو تباہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی کارروائی کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کے جواب میں کی گئی۔

 

دوسری طرف اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں اینٹی کرافت میزائل لانچر پوسٹ، جنگجوؤں کے دو ٹریننگ سینٹرز اور ایک ٹنل کو تباہ کردیا۔

تین دنوں میں غزہ میں کیا گیا اسرائیل کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ حماس نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف جنگ جاری رہے گی

Leave a reply