مدارس،مساجد کی رجسٹریشن کا بل،جے یو آئی سینیٹر کا قائمہ کمیٹی سے واک آؤٹ

0
116
senate

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سینیٹر مولانا فیض محمد نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس سے واک آؤٹ کر لیا

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مدارس و مساجد رجسٹریشن کا مسئلہ ایجنڈے پر تھا ،سینٹ میں جمعیت علماء اسلام نے مدارس و مسجد کے رجسٹریشن بل کی مخالفت کی تھی چیئرمین سینیٹ کیجانب سے اس بل کو کمیٹی کے حوالے کیا گیا ۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولانا فیض محمد نے موقف اختیار کیا کہ مدارس و مساجد کے رجسٹریشن کے حوالے سے تنظیمات مدارس کے نمائندوں کو بلایا جائے اور انکا موقف سناجائے ،اس سےقبل بھی حج کمپنیوں کا بھی ایسا مسئلہ تھا ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے حج کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی کمیٹی کے سامنے بلایا حج منسٹری کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ،دو تین اجلاسوں میں مسئلہ کو زیر غور لایا گیا اور انکا مسئلہ حل ہوگیا ،وزارت داخلہ کو بھی چاہئے کہ وہ تنظیمات مدارس و مساجد کے نمائندوں کو بلائے اور مسئلہ حل کرے مگر کمیٹی چیئرمین اور دیگر اراکین کے اس بات سے انکار کردیا ،اس بنا پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولانا فیض محمد نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔

Leave a reply