کابل میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی علاقے میں دھماکہ ہوا ہے

کابل میں دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آواز دور دو تک سنائی گئی، دھماکے کے مقام پر دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا ہے

اطلاعات کے مطابق دھماکہ مجاہدین بازار میں ہوا ہے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے دھماکے کے بعد تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

Shares: