مزید دیکھیں

مقبول

کراچی ،شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی،11افراد کی موت، آٹھ بیہوش،42 کو ریسکیو کر لیا گیا

شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 11 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شاپنگ سنٹر کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جب کہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے،ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت سے 42 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے تاہم دم گھٹنے کے نتیجے میں 11افراد کی موت ہو چکی ہے جب کہ دیگر آٹھ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 اسنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے 2 افراد کواسنارکل کی مدد سے ریسکیو کرلیاگیا، آگ کی یں شدت کی وجہ سے عمارت کے اندر شیشے ٹوٹ کر گررہے ہیں، فائر بریگیڈ کے علاوہ ریسکیوکے دیگرادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آگ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی.

آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 11 میں سے 7 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر نوشین رؤف کے مطابق اسپتال میں 9 لاشیں لائی گئی ہیں جن میں سے 7 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ وہاج، 25 سالہ اسد، 32 سالہ کریم بخش، 43 سالہ محمد یونس، 30 سالہ بلال آصف، 55 سالہ کاشف انیس اور 23 سالہ بلال تاج الدین شامل ہیں، جاں بحق اورزخمی ہونے والے تمام مرد ہیں جن کی عمریں 22 سے 43 سال تک ہیں،

عمارت میں آتشزدگی،ہنگامی راستہ نہیں تھا، تحقیقات کی جائیگی،میئر کراچی
راشد منہاس روڈ عمارت میں آگ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ راشد منہاس روڈ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔کے ایم سی کے محکمہ فائر نے عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں 9 اموات کی تصدیق کی ہے۔میتوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔فائر حکام نے درجنوں افراد کو بحفاظت عمارت سے ریسکیو کیا ہے۔عمارت میں ریسکیو کا عمل جاری ہے۔عمارت میں کوئی ہنگامی راستہ نہیں تھا۔واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیگی۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کاکہنا ہے کہ کمیٹی بنائی جارہی ہے جو عمارتوں کا جائزہ لے گی، جن عمارتوں میں آگ بجھانے کا نظام نہیں ہوگا ان کیخلاف کارروائی ہوگی، کمیٹی 20 روز میں تمام عمارتوں کا ریکارڈ جمع کرے گی، ریکارڈ جمع کرنے کے بعد کارروائیاں کی جائیں گی،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan