بریکنگ : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ
باغی ٹی وی :بریکنگ : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکہ جوہر ٹاون کے علاقے احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا ہے، ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔ ابھی تک پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .
جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ ایک آدمی موٹر سائیکل کھڑی کر کےگیا،پھر موٹر سائیکل دھماکےسے پھٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں
ذرائع کے مطابق دھماکے کے مقام کی جانب ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو ریسکیو 1122 کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردیں ریسکیو 1122 جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کردیں .
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا جوہر ٹاون میں دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے .
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہیں .
وزیراعلی عثمان بزدار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کی ہے .
متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو الرٹ ہونے کی ہدایات بھی جاری کر دیں.