باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
پولیس نے مارکیٹس اور گھروں میں وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کیا ہے،گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کی ہے، دوران کاروائی 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیںَ نوید ،کرن عرف کاجل صائمہ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں، کرن عرف کاجل اور صائمہ بی بی آپس میں کزنز ہیں جبکہ ملزم نوید انکا ہمسایہ ہے،ملزمان ساہیوال کے رہائشی لاہور میں کرایہ پر مکان لے رکھا تھا ،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان مارکیٹس گھروں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ملزمان مارکیٹس میں خریداری کے بہانے چوری نوسر بازی جیب تراشی میں بھی ماہر تھے گینگ کے قبضہ سے پستول و گولیاں،،3 موبائل فونز ۔ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں.
دوسری جانب تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں چوری؛ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن خرم شہزاد علاقہ مکینوں کو تحفظ دینے میں ناکام ؛ تاجروں کو پرائیویٹ سکورٹی گارڈ رکھنے کے مفت مشورے بھی دینا لگا ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ ٹاؤن خرم شہزاد نے ڈاکوؤں کے آگے سرنڈر کر دیا ،علاقہ میں آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا ہونا معمول ، ایس ایچ او خرم شہزاد نے جاگ دے رہنا تے ساڈے تے ناں رہنا کا نعرہ بلند کردیا ، علاقہ مکینوں کو تحفظ دینے کی بجائے پرائیویٹ سکورٹی گارڈ نہ رکھنے پر حوالات میں بند کیا جانے لگا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ ٹاوں خرم شہزاد ہمیں تفظ فراہم کرنے کی تنخواہ لیتا ہے اگر وہ ہمارے جان ومال کی حفاظت نہیں کر سکتا تو ایسے نااہل اور لاپرواہ ایس ایچ او کو نوکری سے فل الفور فارغ کیا جائے ۔ شہریوں نے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی
سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار
عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، رابری کرنے والا 7 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار