فیملی کو ہراساں کرنے کے لیے موٹروے پر فائرنگ،ملزمان گرفتار

منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکے
0
43
firing

موٹروے کلرکہار سروس ایریا میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے

جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کی ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ موٹر وے استعمال کرنے والی ایک فیملی کو ہراساں کرنے کے لیے کی گئی ۔ مذکورہ فیملی کی جانب سے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی گئی تھی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچی ،لیکن ملزمان موقع سے فرار ہو چکے تھے ،موٹروے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کر کے انہیں رکوا لیا گیا ۔ تین ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی سے ایک غیر قانونی پسٹل ، سات گولیاں اور دو میگزینز برآمد کر لیا گیا،- تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف استغاثہ دے دیا گیا ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں ملزمان پولیس سٹیشن کلر کہار کے حوالے کر دیئے گئے، مزید قانونی کاروائی جاری ہے، اس بروقت کاروائی کو سراتے ہوئے ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون، محمد یوسف ملک نئے افسران کو شاباش دی ۔

کاروائیوں کے دوران 6 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں صدر ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں صدر ڈویژن نے کاروائیوں کے دوران 6 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارکر لئے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا۔منشیات فروشوں کو علاقہ تھانہ چوہنگ، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن نواب ٹاؤن اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان مرزا سیف ،محمود ،چاند شاہ،لیاقت اور یعقوب منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 8 کلو 692گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

Leave a reply