ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
بجلی بریک ڈاون ، انکوائری کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم
بجلی کا بریک ڈاون حادثہ تھا یا فنی خرابی ،جلد معلوم کریں گے،وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 500 کے وی لائن میں فنی خرابی آئی لائنز میں خرابی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات ہوں گی،جنوبی حصوں میں بریک ڈاون کے باعث سسٹم سے بجلی باہر گئی،4 ہزار یگاواٹ بجلی واپس لائے ہیں،ملتان ،فیصل آباد کو بجلی سپلائی بحال ہے ،کوشش ہے جلد تمام متاثرہ شہروں میں بجلی سپلائی بحال کریں ،تکنیکی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تکنیکی تحقیقاتی ٹیم وزارت توانائی کو بریک ڈاون سے متعلق جلد رپورٹ دے گی،بریک ڈاون سے ملک کا شمالی حصہ محفوظ ہے جہاں جہاں ٹرپنگ ہوئی وہاں پلانٹس کو دوبارہ بحال کررہے ہیں شام تک ہم بریک ڈاون کے چیلنج سے نمٹ لیں گے ،کراچی کے جنوب سے ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہوا بریک ڈاون حادثہ تھا یا فنی خرابی ،جلد معلوم کریں گے لاپرواہی پر تادیبی کارروائی بھی مدنظر رکھی جائے گی ملک میں بجلی بریک ڈاون کا یہ دوسرا واقعہ ہے،انکوائری سے پتہ چلے گا کہ بیک وقت دولائنوں میں فالٹ کیسے آیا کوئٹہ ،کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کی بحالی ترجیح ہے،کراچی کے بجلی نظام میں کوئی خرابی نہیں ،
بجلی بریک ڈاون ،این ٹی ڈی سی نے معاملے کی انکوائری کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ،وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جی ایم ٹیکنیکل انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے،کمیٹی میں جی ایم نارتھ، چیف انجینئر، ایس جی نارتھ اور چیف انجنیئر آپریشن شامل ہیں انکوائری کمیٹی 4دن میں رپورٹ وزارت توانائی کو جمع کرائے گی
قبل ازیں مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی ، متعدد پاور پلانٹس ٹرپ ہوگئے سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے، کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے اور ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے
نیشنل گرڈ میں خرابی سے شہر قائد کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو چکا ہے، کراچی کے علاقوں لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، ڈالمیا روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفنس ہاؤسنگ اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاون کے باعث کراچی کو پانی سپلائی معطل ہو گئی ہے 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 بجلی کے بریک ڈاون سبب دھماکے سے پھٹ گئی لائن پھٹنے سے دھابیجی پمپ ہاوس کے 2 پمپ بند ہو گئے مرمتی کام جاری ،48 گھنٹے بعد کام مکمل کر لیا جائے گا،
اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔ ملک کے جنوبی سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث 220kVگدو۔اُچ، 220kVدادو خضدار اور 220kVڈی جی۔لورلائی سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر،صوبہ بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی کا عملہ ملکی سطح پربجلی بحالی کے لیئے کو شاں ہے
سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا