حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

0
62

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کا نظام بوسیدہ اور متعلقہ اداروں کی نااہلی کی وجہ سے کراچی پانی میں ڈوب گیا ،نقل مکانی کرنے والے بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ فوری دیا جائے،کراچی کے عوام میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوام کو سہولیات سے محروم رکھنے کی وجہ سے مایوسی جنم لے رہی ہے،باربار اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے قائد کے شہر کو کھنڈر بنادیا ہے،

محمد ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایک سال کیلئے کراچی ہمارے حوالے کرئے نقشہ بدل کردنیاکا ماڈل شہر بنا دینگے،کراچی کمزور ہوگا تو ملک کمزور ہوگا یاد رکھا جائے یہاں سے85فیصد ریونیو حکومت کو ملتا نالوں پر ناجائز تجاوزات کا بہانہ بناکر عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،ناجائز تجاوازت کس کے ایماء پر بنائی جاتی ہیں،اینٹی انکروچمنٹ سیل کیا کررہا ہے،غیر قانون طور پر جگہوں پر قبضے اور عدم پلاننگ کی وجہ سے صورتحا ل گھمبیر ہوئی ہے،پانی کی نکاسی کیلئے پلاننگ اور راہ میں آنے والی رکاوٹ کو دور کرنا ہوگا،

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

محمد ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے مایوس کن بیانات ان کی حکمرانی پر سوالیہ نشان ہیں،کچرے کے ڈھیر،نالوں اور گٹروں کی عدم صفائی نے باران رحمت کو زحمت بنادیا، کراچی جیسی صورتحال پورے ملک میں کہیں نہیں ہوئی کیا وجہ ہے کہ حکمران کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں،صوبائی وشہری حکومت پر عوام کا غصہ جائز ہے،عوام اب ان حکمرانوں کا ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کرینگے

کراچی میں بارش، پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں مصروف

Leave a reply