بریکنگ، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہین گے، یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز ہوں گے

اس سے قبل عالمی یوم مزدور کے موقع پر سندھ حکومت نے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا،یکم مئی بروز ہفتہ صوبے بھر میں عام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا یوم مزدور پر کہنا ہے کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں -1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں محنت کش کو اس کے حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے۔حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کر رہی ہے جبکہ ماضی میں محنت کشوں کو وعدوں پر ٹرخایا گیااورسابق ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔

Leave a reply