گرفتاری کے بعد فرار،دوسری بار ہو گئے نجف حمید گرفتار

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا
0
187
najaf hameed

سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو اینٹی کرپشن کی خصوصی میں عدالت پیش کردیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،

راولپنڈی کی عدالت نے سابق نائب تحصیل دار چکوال نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا،نجف حمید کو سینئر سول جج وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کی استدعا کی،عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور اڈیالا جیل بھجوا دیا، عدالت نے نجف حمید کو یکم اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کے بھائی کا اینٹی کرپشن حراست سے فرار ہونے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن نے فرار ہونے والے ملزم نجف حمید کو دوبارہ گرفتار کر لیا ،

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے بھائی اور سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتار کر لیا گیا، نجف حمید کو اینٹی کرپشن نے راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا،نجف حمید اینٹی کرپشن چکوال کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھے، نجف حمید نے راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی، عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پرنجف حمید کو گرفتار کر لیا گیا، اینٹی کرپشن ٹیم نجف حمید کو لے کر چکوال روانہ ہو ئی تونجف حمید پولیس حراست سے فرار ہو گے،دوران حراست سابق تحصیلدار چکوال نجف حمید اینٹی کرپشن حکام کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے

نائب تحصیل دار محکمہ مال چکوال سردار نجف حمید لطیفال، سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر وغیرہ کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر 16/23 میں نامزد تھے اور انہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی، عدالت کی جانب سے نجف حمید کی ضمانت منسوخ ہونے پر ‏سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال ناصر عزیز خان کی قیادت میں ،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر عمل میں لائی گئی،محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی ٹیم نے سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کیا تھا تاہم وہ پولیس حراست سے فرار ہو گئے تھے تا ہم اب انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے

زمین پر قبضے کا الزام،سپریم کورٹ نے فیض حمید کے خلاف درخواست نمٹا دی

 فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر 

 فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

 نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

Leave a reply