نقیب اللہ قتل کیس کا عدالت نے سنایا فیصلہ

0
45

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلاء اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل کے بعد 14 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان میں ڈی ایس پی قمر احمد، امان اللّٰہ مروت اور دیگر شامل ہیں۔نقیب اللّٰہ قتل کیس کے فیصلے کے سبب عدالت میں سیکیورٹی سخت کی گئی تھی

Leave a reply