تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو،اطلاعات کے مطابق اس وقت یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ فلسطین اوراسرائیل کے تنازعہ کے حل کے حوالے سے سعودی ولی عہد اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے

اس حوالے سے ملنے والی خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ ملاقات فلسطین اوراسرائیل کے درمیان تنازعے کے خاتمے کے لیے بیک ڈورپالیسی کا حصہ ہے اوریہ ملاقات امریکی ایما پرہورہی ہے، ادھراس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ گفتگو کافی دیررہی لیکن فی الحال اس خفیہ گفتگو کے نمایاں پہلوابھی تک سامنے نہیں آسکے

اس حوالے سے مشرق وسطیٰ اورایسے ہی مغرب اوریورپ کی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا پیجز پرچرچے توہیں لیکن ابھی تک نہ تواسرائیلی حکام نے اس اہم ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں کوئی ابتدائی معلومات شیئر کی ہیں اور نہ دوسری طرف سے سعودی وزارت خارجہ نے ابھی تک ان خبروں کی تردید یا تصدیق کی ہے

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی خبروں کوتقویب اس وقت ملی جب پاکستان کے سنیئر صحافی اورمشرق وسطیٰ امور کے ماہرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے اسی حوالے سے اپنے ذرائع سے ایک ٹویٹ کی ہے

 

وہ لکھتے ہیں کہ :

https://twitter.com/mubasherlucman/status/1394681012723007490

یاد رہے کہ اس وقت فلسطین پراسرائیلی افواج کی طرف سے سخت زمینی ، فضائی اورسمندرسے بھی حملے کیے جارہےہیں اورآج شام تک کی اطلاعات کےمطابق 300 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں‌

فلسطینیوں پرہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان نے سخت موقف اپنایا ہے اورساتھ ہی مسلم دنیا کواسرائیل کے خلاف متفقہ فیصلہ کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں‌

یاد رہے کہ محمد بن سلمان اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے درمیان ملاقاتوں اورٹیلی فونک گفتگو کی خبریں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں اوران خبروں کی تصدیق خود اسرائیلی میڈیا اورسرکاری حکام کرچکے ہیں

آج کی ٹیلی فونک گفتگو کیا ہوئی ، ہوئی یا نہیں ہوئی ابھی تک دنیا ان خبروں کی تردید اورتصدیق کی منتظرہے لیکن پہلے بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن نہ توپہلے سعودی عرب نے تصدیق کی اورنہ ہی تردید کی ، اب کیسے ہوسکتا ہے

Shares: