بریکنگ نیوز ، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ،اعلان ہو گیا

0
26

‏مولانا فضل الرحمٰن نے26 مارچ کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کااعلان کردیا‏ ، 9جماعتیں استعفوں کےحق میں تھیں،پیپلزپارٹی نےوقت مانگا،،مولانا فضل الرحمٰن‏ نے کہا کہ 26 مارچ کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے جواب تک ملتوی تصور کیا جائے مریم نواز نے کہا کہ جب تک پیپلزپارٹی واپس آکرہمیں جواب نہیں دیتی کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتی،نواز کا واپس آنا قاتلوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہے،پاکستان کی عوام ایسا نہیں چاہتی ،ہمیں لیڈرز کا قتل نہیں چاہے،ہمیں لیڈر زندہ چاہیں،میں نے آصف علی زرداری سے مودبانہ گزارش کی ہے،سب سے لمبی بیماری اور جیل نواز شریف نے کاٹی ہے ،نواز شریف جانتے ہیں کہ یہ سب انتقام ہیں یہ سب جھوٹے مقدمات ہیں
نواز شریف نے بہادری سے سامنا کیا ہے،نواز شریف مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ،

مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک کروڑوں میں ہے،کسی کا حق نہیں ان کو واپس بلانے کا ،زرداری صاحب سےعرض کیاکہ میاں صاحب کی جدوجہداورقربانی ڈھکی چھپی نہیں،سب سے سخت اورلمبی جیل میاں نوازشریف صاحب نے کاٹی ہے،یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سینٹرل کیمتی سے رجوع کر کہ واپس رابطہ کریں گے، ہم مشترکہ طور پر فیصلہ کر کہ واپس ان سے رابطہ کریں گے ، سب متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے،متفقہ طور پر فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی جلد از جلد اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی

Leave a reply