پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

kamonki

کامونکی:تھانہ سٹی پولیس کے نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

25 سالہ عبید الرحمن تھانہ روڈ پر خود کو آگ لگانے کے بعد بھاگتا ہوا اے ایس پی آفس میں داخل ہوگیا،اے ایس پی آفس میں آگ سے جھلستے عبید الرحمان کو دیکھا جاسکتا ہے،دو ماہ قبل متاثرہ نوجوان عبید الرحمان نے بیوی کرن شہزادی کے اغواء کا مقدمہ محلہ دار عاقب،آصف،ثاقب صائمہ کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا،متاثرہ نوجوان کی اہلیہ نے بازیابی کے بعد عدالت میں ملزمان کیخلاف بیان بھی درج کروارکھا ہے،طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی

ملزمان کی عدم گرفتاری اور پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر مقدمہ مدعی نے خود کو آگ لگائی ہے،عبید الرحمن کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا،وجوان کا جسم 70 فی صد جھلس چکا ہے،

Comments are closed.