پیرس اولمپکس ،جیولین تھرو مقابلے، ارشدندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

0
122
arshad nadeem

پیرس اولمپکس ،جیولین تھرو مقابلے، ارشدندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو لگا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی،پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہوگا۔

منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کرلیا،ارشد ندیم اب 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے، یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی امید ارشد ندیم ہیں، پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا ارشد نریم کے علاوہ سفر ایک کے بعد ایک ختم ہوچکا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں،آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ، مارچ 2024 میں وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم سے ملاقات کر کے دلی خوشی ہوئی ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ، حکومت پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

Leave a reply