بیرون ملک جرائم میں ملوث پاکستانی افراد کی فہرست طلب

pakistani

اسلام آباد (محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اورسیز میں انکشاف ہوا ہے کہ یواے ای میں پاکستانیوں کے ویزے میں توسیع نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے اس سال گذشتہ سال کے مقابلے میں 57 فیصد کم پاکستانی یو اے ای گئے ہیں۔2023میں 8 لاکھ 59ہزار 763 ورکرز 2023 میں بیرون ملک گئے ۔2024 میں اگست تک 4 لاکھ 22 ہزار لوگ باہر جا چکے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یو اے ای کے حوالے سے میرے خدشات ٹھیک ہیں بیرون ملک غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پاکستانیوں کی تفصیلات کمیٹی نے طلب کرلیں ۔

پاکستانی رومینیا جا کر کھیتوں میں کام کرتے ہیں جبکہ رومینیا کے اپنے ڈاکٹر امریکہ جارہے ہیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں ضمیر حسین اور شہادت اعوان نے شرکت کی ،اجلاس میں اوسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2024 منظور کرلیا گیا ۔سیکرٹری نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 22بھکاریوں کو آف لوڈ کیا گیا رومانیہ میں بھی ایک گینگ برسٹ ہوا ہے ۔کمیٹی کو بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی .وفاقی سیکرٹری نے کہاکہ ایمیگریشن ایکٹ میں 35 ترامیم لارہے ہیں ۔بیرون ملک 85فیصد پرائیویٹ سیکٹر لوگ لے کرجاتے ہیں ۔اورسیز ایملائر پروموٹر کی کل تعداد 5 ہزار تھی جس میں سے 524 کے لائسنس منسوخ کئے ہیں 3 لائسنس لوگوں کی شکایات پر منسوخ کئے ہیں شکایات پر 16 لائسنس معطل کئے گئے ہیں 40 کیس ایف آئی اے کے پاس بھیجے ہیں ،رومینیا ہمارے لوگ جارہے تھے لوگ ان کے کھیتوں میں کام کرتے ہیں جبکہ رومینیا کے اپنے ڈاکٹر امریکہ جارہے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ پروٹیکٹر آف ایمگریشن کے 9 دفاتر پورے پاکستان میں ہیں جبکہ تین سب آفس بنارہے ہیں 8 لاکھ 59ہزار 763 ورکرز 2023 میں بیرون ملک گئے ،چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں پر پاکستانیوں کے ویزے ری نیو نہیں ہورہے ہیں جس پر حکام نے بتایا کہ یو اے ای میں دوبارہ ویزہ ری نیو نہیں ہورہاہے یو اے ای میں ویزے میں توسیع نہیں کررہے ہیں ،یو اے ای میں 57فیصد پاکستانی کم جارہے ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس سے تو میرے خدشات ٹھیک ہیں۔

ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی بغیر کسی کمپنی کے رواں برس بیرون ملک گئے
قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2023میں کمپنیوں کے توسط سے 8 لاکھ 59ہزار 763 ورکرز 2023 میں بیرون ملک گئے ۔2024 میں اگست تک 4لاکھ 22 ہزار لوگ باہر جاچکے ہیں۔مالی سال 2021-22میں 31 ارب ڈالر مالی سال 2022-23میں 27ارب ڈالر اور مالی سال 2023-24میں 30ارب ڈالر اورسیزورکرز نے پاکستان بھیجوائے ہیں ،2023میں 3لاکھ67ہزار پاکستانی بغیر کسی کمپنی کے خود باہر گئے تھے جبکہ اس سال 2024میں اگست تک 1لاکھ 63ہزار پاکستانی باہر چلے گئے ہیں ۔2023میں بیرون ملک جانے والوں میں 59فیصد پنجاب سے 18 فیصد سندھ ،22فیصد کے پی کے اور ایک فیصد ورکر بلوچستان سے گئے ہیں ،سیکرٹری نے کہاکہ ملائشیا میں اور سٹے پر جیل میں ڈال دیا جاتاہے ۔ کویت نے ایک بار کہا کہ پاکستانی کےبیس میں کوئی نہ آجائے ۔اس کے بعد آڈٹ کیا تو معاملات ٹھیک ہوگئے ۔ رومانیہ میں جعلی کمپنیاں بناکر پاکستانیوں کو لے کر جایا جارہا تھا جس کو رومانیہ کی اپنی حکومت نہیں مانتی تھی ۔

چیئرمین کمیٹی نے ایف آئی اے سے بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی لسٹ مانگ لی چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بیرون ملک جرائم میں ورکرزملوث نہیں ہوتے جو ایک طریقہ کار کے تحت بیرون ملک روزگار کے لیے جاتے ہیں جرائم و دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں وہ لوگ ملوث ہوتے ہیں جو دیگر ویزوں پر جاتے ہیں ۔اس لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے ۔

پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 57 اساتذہ واپس نہ آئے

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک بیٹھ کر اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرسکیں گے

بیرون ملک پاکستانیوں کے شرمناک کام،50 فیصد جرائم میں ملوث

بیرون ملک 29ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید

بھارت کی صنم فیس بک پر پاکستانی لڑکےکو دل دے بیٹھی،کر لی شادی

بلاول کامیانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

سعودی عرب میں 7 پاکستانیوں سمیت 106 افراد کو موت کی سزا

کرغستان میں 1200 غیرقانونی پاکستانی ہیں جن کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا، اسحاق ڈار

پاکستانی سفارتکار کے باورچی کی شرمناک حرکت،بھارت نے ملک بدر کر دیا

امریکا کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی امریکا میں کیا "گلُ ” کھلاتے رہے؟

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

Comments are closed.