زمان پارک آنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں

0
30
zamanapark

زمان پارک، انٹرنیٹ بند، عمران خان زمان پارک موجود نہیں، باخبر ذرائع

تحریک انصاف نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان سے کہتے ہیں پرامن رہیں اورگھر چلے جائیں،یہ ملک میں خون خرابہ اور افراتفری چاہتے ہیں،عمران خان کی تقریر پر پابندی عائد کی گئی ہے ہماری ریلی کو غیر قانونی طریقے سے روکا گیا،آج عمران خان کی ریلی نکلنے سےپہلے دفعہ144لگائی گئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد الیکشن میں جانا ہے جبکہ انکا مقصد الیکشن سے بھاگنا، آج لاہور کی ریلی ختم کر رہے ہیں،

زمان پارک، اطراف میں بجلی اور انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان زمان پارک سے کہیں فرار ہو گئے ہیں، عمران خان مبینہ اطلاعات کے مطابق اسوقت زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، زمان پارک کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے تو وہیں تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود ہیں، زمان پارک کے باہر پولیس اور سیکورٹی اداروں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، پولیس نے زمان پارک کے باہر شرکاء پر واٹر گن کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا ہے جس کی وجہ سے اکثر خواتین اپنے اصلی روپ میں آ گئیں، کیونکہ انکا میک اپ پانی کی وجہ سے اتر گیا،

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس اہلکاروں پر پتھراو،ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

تحریک انصاف نے لاہور میں ریلی کو روکنےاور دفعہ 144 کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور کو کل ریلی کا مکمل شیڈول دیا تھا، ڈی سی لاہور کو ریلی روٹ سے مکمل آگاہ کیا،انتظامیہ نے صبح دفعہ 144 لگا کر راستے بند کردئیے، انتظامیہ کیجانب سے آئین کے آرٹیکل 15 ،16 اور 17 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، تحریک انصاف کے کارکنان پربدترین تشدد اور لاٹھی چارج کیا گیا،کارکنان کو گرفتار ،رہنماوں اور ورکرز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا،عدالت دفعہ 144 کے نفاذکو غیر قانون اور غیر آئینی قرار دے،عدالت رکاوٹیں ہٹانے اورپی ٹی آئی ریلی کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دے

تحریک انصاف نے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کا اعلان کر رکھا ہے، حکومت نے ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد زمان پارک جانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، وہیں تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جا رہی ہیں، زمان پارک کینال روڈ سے کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جارہا ہے ، واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری زمان پارک موجود ہے، تحریک انصاف نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے مال روڈ پر آنے والےتحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتارکر لئے گئے ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کررکھی ہے مال روڈ سے زمان پارک کی جانب راستے پر کنٹینر لگا دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمارے درجنوں کارکن گرفتار ہو چکے ہیں الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے لیکن نگران حکومت نے پابندی لگا دی ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں،عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم اور وکلا کو طلب کرلیا ہے،عمران خان کا خوف ان کے اعصاب پر طاری ہو چکا ہے،حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی کام کررہی ہے، کارکن قانون کو کبھی ہاتھ میں نہ لیں،

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور گلوبٹوں نے ملکر پرامن ریلی پر کریک ڈاون کیا،ہمارے درجنوں کارکنان زخمی اورخواتین پر تشدد کیا گیا،ہم سمجھتے ہیں کہ آج توہین عدالت ہوئی ہے،ہمارے 100 کے قریب کارکنان گرفتار ہیں

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کو برگرمارچ قرار دے دیا ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے لاہور میں دفعہ 144نافذ کیا ہے، عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا،عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں ایک طرف عمران خان بیمار ہیں ہل نہیں سکتے دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے،عمران خان کو پتہ ہے کہ تینوں کیسز میں دفاع پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں،صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تمام بہانے ختم ہوگئے،اب اگر اس سے زیادہ عمران خان کے ساتھ شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال اٹھے گا، جیسے کہا جاتا ہے کہ انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے،عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر منی لانڈرنگ کا جواب دے،اگر 13 تاریخ کو پیش نہیں ہوتا تو آئین و قانون کا تقاضا ہے مزید ریلیف نہ دیا جائے،

میری گاڑی بھی پکڑ لی گئی،میں پیدل عمران خان کے گھر پہنچا ہوں،شیخ رشید
علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایسا نگران وزیر اعلیٰ ہے جو اپنی مرضی سے تنکا نہیں اٹھا سکتا، ان کے ہتھکنڈے بتاتے ہیں ان کی الیکشن کی نیت نہیں ہے، زمان پارک کو چاروں طرف سے بند کردیا گیا ہے،جو ایک تنکا نہیں توڑ سکتا انہوں نے زمان پارک بند کردیا،ہماری گاڑیاں بھی پکڑی گئی ہیں،مجھے عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھ چلنا،میری گاڑی بھی پکڑ لی گئی،میں پیدل عمران خان کے گھر پہنچا ہوں،یہ الیکشن ون سائیڈڈ ہے،عمران خان اور اس کے فالور آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے،

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے الیکشن کاشیڈول جاری کردیا عمران خان کے ساتھ مشاورت جاری ہے یہ جمہوریت دشمن لوگ ہیں،کارکنان پر ایکسپائرٹیئر گیس استعمال کی جا رہی ہے لاہور میں حالات اس لیے خراب کیے جا رہے ہیں کہ عمران خان کی الیکشن مہم کامیاب نہ ہو،

زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

Leave a reply