عام انتخابات 2024 تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے 14 رکنی کمیٹی ممبران کے نام سامنے آگئے
کمیٹی میں اسد قیصر، سینیٹر دوست محمد خان، اشتیاق مہربان شامل ہیں،شہزادہ سکندر الملک، چوہدری محمد عدنان،شفقت ایاز بھی 14 کمیٹی ممبران میں شامل ہیں،ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کمیٹی اپنی سفارشات چیرمین پی ٹی آئی کو پیش کرے گی، 14 رکنی کمیٹی ممبران کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، عدالتی احکامات پر کمیٹی ممبران بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے،
واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، آٹھ فروری کو عام انتخابات ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا بھی واپس لیا جا چکا ہے، تحریک انصاف نے آج سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں لکھا تھا یہ اہم ترین معاملہ ہے،ہماری بھی یہی استدعا ہے اسکروٹنی کا وقت ختم ہو رہا ہے ٹکٹ تقسیم کرنا ہے، کوشش ہے جلد سے جلد یہ کیس لگے، اللہ کرے بلے کا نشان ملے ہمیں امید ہے
مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا
بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔
پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،
عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا
الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی
بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے