اگلے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دوڑیں لگ گئیں : باغی بریکنگ
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/2822018842_dbcf13059d_b-1.jpg)
لاہور :وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی اگلے چند ہفتوں تک متوقع اس کے بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیںرہیںگے ، دوسری طرف پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کے لیے دوڑیں لگ گئی ، وزارت اعلیٰ کے خواہشمندوں نے یہ منصب حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں ہیں. باغی ٹی وی کے مطابق اگلے چند ہفتوں تک پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے آثار نمایاں نظر آنے لگے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے ، پنجاب میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پنجاب میں وزراء اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبر باغی ٹی وی چند ہفتے پہلے ہی دے چکا ہے.
باغی ٹی وی کو معتبر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس وقت وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں مخدوم ہاشم جوان بخت ، میاں اسلم اقبال ، راجہ یاسر ہمایوں ، ملک نعمان لنگڑیال اور محسن لغاری میں شامل ہیں،
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سنیئر وزیر عبدالعلیم خان اور سبطین نقوی اس دوڑ سے باہر ہیں .یاد رہے کہ باغی ٹی وی پنجاب حکومت میں ہونے والی متوقع تبدیلی کے بارے میں پہلے ہی بریکنگ نیوز دے چکا ہے.
مخدوم ہاشم جوان بخت:
مخدوم ہاشم جوان بخت ولد مخدوم رکن الدین 27 ستمبر 1979کو پیدا ہوئے ۔ میک گل یونیورسٹی ،کینیڈا سے بی کام کی ڈگری حاصل کی ۔2013 کے عام انتحابات سےپیشتر وہ بینکنگ سیکٹر سے منسلک تھے اور بطور وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ڈویژن ،سٹی بینک خدمات سر انجام دیں۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔مخدوم ہاشم جوان بخت کے والد محترم مخدوم رکن الدین 1988-90 کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے۔ بھائی مخدوم خسرو بختیار نے1997 سے 1999 تک دوران بطور رکن پنجاب اسمبلی 2002 سے 2007 تک بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سر انجام دیں اور 2005 سے 2007 کے دوران بطور وزیر مملکت برائے خارجہ امور فرائض سر انجام دیئے اور موجودہ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ہیں
میاں محمد اسلم اقبال
میاں محمد اسلم اقبال ولد میاں محمد اقبال 20 اپریل 1969 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے 1996 میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ ایک کاروباری شخصیت ہیں ۔2001 سے 2002 کے دوران یونین کونسل نمبر 106 سمن آباد لاہور کے ناظم رہے ۔ 2002 سے 2007 اور 2013 سے 2018 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔2018 کے عام انتخابات میں تیسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر ہیں
راجہ یاسر ہمایوں
راجہ یاسر ہمایوں راجہ ہمایوں سرفراز کے بیٹے ہیں ، راجہ یاسر ہمایوں 28 دسمبر 1972 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، دادا راجہ سرفراز خان قیام پاکستان سے پہلے متحدہ پنجاب کی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں چچا راجہ ریاض پہلے پنجاب اسمبلی اور اب قومی اسمبلی کے رکن ہیں. راجہ یاسر ہمایوں اس وقت پنجاب اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر سیاحت ہیں
ملک نعمان احمد لنگڑیال
ملک نعمان احمد لنگڑیال ملک اقبال احمد لنگڑیال کے بیٹےہیں ، ملک نعمان احمد لنگڑیال 1968 میں پیدا ہوئے ، چیچہ وطنی کے معروف سیاسی خاندان تعلق رکھتے ہیں ، ملک نعمان احمد لنگڑیال کے دادا ملک فتح شیر لنگڑیال ضلع کونسل ساہیوال کے سابق چیئرمین اور صوبائی وزیر رہ چکے ہیں جبکہ انکے والد ملک اقبال لنگڑیال بھی صوبائی وزیر کے علاوہ متعدد بار ممبر صوبائی اسمبلی رہے ہیں۔لنگڑیال خاندان چیچہ وطنی کے علاقہ موضع کماند میں مقیم ہے اور اس علاقہ میں گہرا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ملک نعمان لنگڑیال کے چچا ملک فیصل لنگڑیال بھی ضلع نائب ناظم رہے اور ضلع ساہیوال کی سیاست میں اس خاندان کو مقامی برادریوں کی حمایت کی وجہ سے اہم سیاسی گھرانہ تصور کیا جاتا ہے۔
محسن لغاری
محسن لغاریلیفٹیننٹ کرنل (ر) رفیق احمد لغاری کے صاحبزادے ہیں ، سارا خاندان ہی ہر دور میں حکومتوں میں رہا ، فاروق لغاری صدر پاکستان غرض پنجاب اور قومی اسمبلی کے ممبران رہے چکے ہیں