لاہور طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں نامزد ملزم قیصر بٹ کا بیان سامنے آیا ہے

قیصر بٹ نے پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے کا اعلان کر دیا،قیصر بٹ کا کہنا ہے کہ ہمارا جاوید بٹ کے کرائم کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے، ہم اس کیس میں پیش ہونے کیلئے حاضر ہیں،جیسے لاہور پولیس مطمئن ہوگی ویسے ہم پیش ہوں گے، ہمارا جاوید بٹ کے قتل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے

واضح رہے کہ لاہور تھانہ اچھرہ کی حدود میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے حمزہ بٹ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح،قیصر بٹ سمیت دو نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق سائل کی والدہ کو علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا،میری والدہ ہوش و حواس میں ہیں، نے سوا دو بجے کال کر کے مجھے سارے واقعہ کے بارے میں بتایا،سائل اپنے ملازم راحت کے ہمراہ موقع پر پہنچاسائل کی والدہ نے ملزمان کو دیکھا اور پہچان لیا،والدہ نے بتایا کہ امیر فتح اور قیصر بٹ دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے سوار تھے جنہوں نے گولیاں چلائیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں شوٹرز نے پراڈو جیپ پر فائرنگ کی تھی،شوٹرز کی فائرنگ سے معروف طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ قتل، بیوی زخمی ہو گئی،واقعہ کے بعد شوٹرز فرار ہو گئے، مرنے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق مرنے والا طیفی بٹ کا بہنوئی بتایا گیا ہے

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیپو کا بیٹا امیر بالاچ قتل ہوا تھا ،بالاج کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد جاوید بٹ اقبال ٹاؤن کے رہائشی تھے، تحقیقات جاری ہیں، اور اس قتل کے پیچھے ممکنہ وجوہات اور ملزمان کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،جائے وقوعہ سے پولیس نے ثبوت بھی جمع کر لئے ہیں،

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

Shares: