پی ٹی آئی سینٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئی ہیں

سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے،سابق وفاقی وزیر ثانیہ نشتر خیبرپختونخواہ سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں، ثانیہ نشتر 2024 میں گوی، ویکسین الائنس کا سی ای او مقرر کیا گیا۔اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے خصوصی معاون کے طور پر خدمات انجام دی ہیں،جہاں انہیں وفاقی وزیر کا درجہ حاصل تھا، اور وہ احساس پروگرام کی چیئرپرسن بھی تھیں۔

Shares: