سڈنی میں شاپنگ سنٹر پر حملہ،پانچ افراد ہلاک

0
92
hamla

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شاپنگ سنٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیاہے، حملہ آور نے خنجر کے وار سے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

واقعہ سڈنی کے علاقے بونڈی جنکشن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے واقعہ کے حوالہ سےمیڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، واقعہ میں حملہ آور سمیت چھ افراد کی موت ہوئی ہے،

اسسٹنٹ پولیس کمشنر انتھونی کوکی کے مطابق” ایک خاتون پولیس اہلکار نے حملہ آورپر گولیاں چلائیں جس سے اسکی موت ہوئی”.حملے کے بعد سہ پہر 4 بجے امدادی اداروں کوطلب کیا گیا، حملہ آور اکیلا تھا اور ابھی یہ واضح نہیں کہ اس شخص نے حملہ کیوں کیا، مگر دہشتگردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا،ابھی تک حملہ آور کی شناخت بھی سامنے نہیں آئی ہے

پولیس کی جانب سے لوگوں کو علاقے میں جانے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، دہشت گردانہ حملے کے بعد شہریوں کو شاپنگ مال سے نکالا گیا مگر اب بھی کچھ افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں

عینی شاہدین کے مطابق ملزم حملہ آور چاقو لے کر گھوم رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ پولیس فائرنگ کرتی، اس نے ایک خاتون اور اس کے بچے سمیت دکانداروں پر حملہ کر دیا، پولیس کو اس دوران کئی دکانوں میں متاثرین کی جان بچانے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے لوگوں کو شاپنگ مالز سے دور رہنے کو کہا ہے۔

Leave a reply