واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

0
46

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ وقت ختم ہو گیا، کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے جا سکتے،

قبل ازیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار واثق قیوم عباسی نے ڈیپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کےلیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اپوزیشن امیدوار علی حیدر گیلانی نے مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیا تھا تا ہم کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہو سکے تھے

راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ آج ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے تھے اسپیکر نے گزشتہ رات کہہ دیا تھا کہ5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے مگر5بجے تک جمع نہیں کرائے،واثق قیوم کی جیت عمران خان کے بے بیانیہ کی جیت ہے، اپوزیشن نے سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راہ فرار اختیار کیا ہے،

علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کمپرومائز انتخابات ہوئے،ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ،تحریک انصاف فکس میچ کھیلنے کی عادی ہے،عمران خان کے امیدوار کیخلاف ووٹ دینے کیلئے ان کے رہنما کل بھی تیار تھے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھی انتخاب ہوئے تھے جس میں تحریک انصاف کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے تھے جبکہ سیف الملوک کھوکھر کو شکست ہوئی تھی گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی تھی

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply