پاک بھارت تجارت کی بحالی، کابینہ ڈٹ گئی، بڑا فیصلہ کر لیا

0
48

پاک بھارت تجارت کی بحالی، کابینہ ڈٹ گئی، بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا.

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس درآمد کرنے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی ،ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت سے کاٹن منگوانے کی تجویز پیش کی تھی ای سی سی نے قیمت کم ہونے پر بھارت سے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جو مسترد کر دی گئی ہے کابینہ نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی سمری بھی مسترد کردی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے سستی چینی منگوانے کی سفارش کی تھی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اوراقتصادی صورتحال پرغورکیا گیا وفاقی کابینہ اجلاس میں ویکسی نیشن کےعمل پر بریفنگ دی گئی

گزشتہ روز ای سی سی کا اجلاس ہوا تھا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک بھارت تجارت کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی تھی، ای سی سی کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان نے 30 جون 2021 تک بھارت سے کپاس کی درآمد کرنی تھی تا ہم وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی منظوری کو مسترد کر دیا ہے

قبل ازیں پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرں کہا تھا ای سی سی کے فیصلوں کوکابینہ کی توثیق کی ضرورت ہوتی ہے اور کابینہ منظوری کے بعد ہی فیصلے حکومت کے سمجھے جاتے ہیں .کابینہ میں ای سی سی کے بھارت سے تجارت کے فیصلے پر مشارت ہوگی اور مشاورت کے بعد ہی حکومت بھارت سے تجارت کا حتمی فیصلہ کرے گی ،

Leave a reply