برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، دوسرے روز کے نتائج

0
46
bridge

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں آج دوسرے روز کے تمام ٹیموں کے تین راؤنڈ کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جبکہ ابھی تک چیمپئن شپ میں شامل تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیلے ہیں جبکہ آج کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان کی خواتین کی ٹیم دو میچز میں آگے رہی جبکہ اوپن میچز میں ایک میچ میں پاکستان کی ٹیم آگے رہی ۔ خیال رہے کہ اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشرلقمان بھی موجود تھے اور اس کے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے. تمام ٹیموں نے پرجوش ہوکر کھیلا ہے.

پہلے میچ اوپن راؤنڈ میں پاکستان کی ٹیم 59.34 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، بھارت کی ٹیم 56.08 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ر ہی، عرب امارات کی ٹیم 52.93 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور بنگلہ دیش کی ٹیم 39.28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی ہے.

جبکہ پہلے میچ خواتین راؤنڈ میں بھارت کی خواتین ٹیم 69.27 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان کی 67.08 کے ساتھ دوسرے پر، متحدہ عرب امارات 48.72 کے ساتھ تیسرے جبکہ عرب جورڈن کی 37.96 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور فلسطین کی ٹیم 26.97 پوئینٹس کے ساتھ پانچویں نمبر رہی.


علاوہ ازیں سینئر راؤنڈ کے میچز میں بھارتی ٹیم آگے رہی اور بھارتی ٹیم 71.15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان کی ٹیم 53.38 کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ جورڈن کی ٹیم 25.47 پوئنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی.

مکس راونڈ کے میچ میں بھی بھارتی ٹیم آگے رہی، بھارتی ٹیم 58.43 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، متحدہ عرب امارات کی ٹیم 47.29 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جورڈن کی ٹیم 46.92 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اور پاکستان کی ٹیم 46.86پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی
………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………..

میچ کے دوسرے حصے میں اوپن راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم 48.14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، بھارت 47.28 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جبکہ متحدہ عرب امارات 39.48 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جورڈن کی ٹیم 35.89 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، اور فلسطین ٹیم 29.28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی.

جبکہ اس حصہ کے خواتین راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم 57.08 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انڈیا ٹیم 49.93 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، متحدہ عرب امارات 39.43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جورڈن 35.89 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 29.28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی.

جبکہ سینئر راؤنڈ میں بھارتی ٹیم 61.15 کے ساتھ پہلے، پاکستانی ٹیم 44،55 کے ساتھ دوسرے، جورڈن کی ٹیم 14.27 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی.
.
اسی طرح اس حصہ کے مکس راؤنڈ میں بھارتی ٹیم 48.12 کے ساتھ پہلے، جورڈن 37.53 کے ساتھ دوسرے، پاکستانی ٹیم 37.17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور یو اے ای کی ٹیم 38.68 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی.
……………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………
تیسرے میچ میں اوپن ٹیمز میں سے پاکستان 67.31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے, جبکہ بھارت66.08 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یو اے ای 64.96 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بنگلہ دیش 51.83 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، جبکہ اردن 49.82 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

تیسرے میچ میں خواتین ٹیموں میں سے بھارت 82.79 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 73.34 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یو اے ای 62.46 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اردن 47.96 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، فلسطین کی ٹیم 33.45 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

تیسرے میچ میں سینئرز کی ٹیم میں سے بھارت 76.55 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پاکستانی ٹیم 67.77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،اردن کی ٹیم 35.18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی

تیسرے میچ میں مکسڈ ٹیموں میں سے بھارت 67.52 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، یو اے ای 63.87 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اردن 57.83 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جبکہ پاکستانی ٹیم 50.28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلے 13 جولائی تک رہیں گے، جو ٹیم اس چیمپئن شپ سے جیتے گی وہ رواں برس کے آخر میں مراکش میں ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلے گی۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ برج کی بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان برج فیڈریشن کی کوشش ہو گی کہ اس طرز کے مقابلے جاری رہیں

Leave a reply