برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

0
77
bridge

برج پلئیر جہانگیر نے باغی ٹی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پینتیس برس سے برج گیم کھیل رہا ہوں ، فی الحال جو ٹورنا منٹ ہو رہا ہے اچھا جا رہا ہے یہ تو فائنل رائونڈ ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ کونسی ٹیم کہاں سٹینڈ کررہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملتان سے دو ٹیمیں آئی ہیں دو اسلام آباد سے آئی ہیں اور ایک ٹیم کراچی سے آئی ہے۔ ابھی جو زرلٹ آرہے ہیں وہ فائنل نتائج سے کافی مختلف ہوں گے۔ دیکھتے ہیں کہ کون سی ٹیم کس سے ہارتی ہے۔

 

غیاث ملک نے کہا کہ یہ ایک مائنڈ گیم ہے دنیا بھر میں بہت پالولر ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ لٹریچر بھی اسی گیم پر لکھا گیا ہے۔ ہمارے ہاں یہ گیم لاہور کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کھیلی جاتی ہے۔اس گیم کو آپ کی ذہانت کی آزمائش کہا جا سکتا ہے۔اس گیم میں اس لئے بھی نوجوان نسل کی دلچپسی نہیں کیونکہ اب ہر کوئی نیٹ پر بیٹھا رہتا ہے فزیکلی لوگ کہیں کم ہی آتے جاتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ یہ تاش جوا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے اس گیم میں نہ جوا لگتا ہے نہ ہی پیسے لگتے ہیں یہاں تک کہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگتی۔سعیداختر (صدر راولپنڈی اسلام آباد ایسوسی ایشن )نے کہا کہ یہ گیم مینٹل ایکسرسائز ہے مینٹلی الرٹ رہنے کے لیے اس گیم کو ضرور کھیلا جانا چاہیے۔

Leave a reply