کراچی :کراچی کی ترقی کے ہزاردعوے ، ہزاروں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ،سچا کون ؟،اطلاعات کے مطابق قائد آباد فلائی اوور پر دو مقامات پر کھلے ہوئے خونی جوائنٹس آئے دن حادثات کی وجہ سے انسانی جانوں کے لئے نقصانات کا باعث بن رہے ہیں
کراچی کی ترقی کے ہزاردعوے ، ہزاروں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ،سچا کون ؟ pic.twitter.com/qigAY49bua
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 12, 2020
قائد آباد فلائی اوور پر موجود دو مقام پر جوائنٹس کھل گئے ہیں جس کے نتیجہ میں آئے دن موٹر سوار گر کے زخمی ہورہے ہیں اور چھوٹی گاڑیوں کے حادثات تو روز مرہ کا معمول بن گئے ہیں آج گلشن حدید یونین کونسل کے یوتھ کونسلر طلحہ اطہر نے جو خود بھی فعال سماجی کارکن ہے میری توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ دوران سفر ان کی موجودگی میں اس برج پر مزکورہ جگہ پر ایک حادثہ ہوا ہے
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر شہزاد عباسی جو عوامی مسائل کے حل کے لئے سابق ڈی سی ملیر کیپٹن عابد علی کی طرح خود بھی سرگرداں اور فکر مند رہتے ہیں درخواست کی ہے کہ قائد آباد فلائی اوور پر موجود کھلے ہوئے ان خطرناک جوائنٹس کی مرمت کروائیں جو آئے دن حاثات کا باعث بن کر انسانی جانوں کے نقصان کا سبب بن رہے ہیں








