برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے
پاکستانی روایتی سفید شلوارقمیض میں ملبوس برطانوی شہزادی اورشہزادہ زندہ دلان شہر لاہورپہنچے تو جہاں گورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نےان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔
برطانوی شاہی جوڑےسےگورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےشہزادہ ولیم کوزیتون کی لکڑی سےبنی چھڑی اور پینٹگ اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔
یتیم بچوں سے ملاقات
گورنر چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے شاہی جوڑے کی ملاقات کے بعد شاہی مہمانوں نے ایس او ایس ویلج میں تقریب میں شرکت کی اور یتیم و نادار بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، بچوں کیساتھ کیک کاٹا اور ان کی بنائی پینٹگنز کو بھی سراہا۔
شاہی جوڑے کی لاہور آمد، شہزادی کا اردو میں خطاب
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شمالی علاقہ جات کی سیر کے بعد لاہور پہنچے جہاں انہوں نے کرکٹ بھی کھیلی اور ایس او ایس ولیج میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی اور اردو میں خطاب میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔
کرکٹ کے مزے
برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران بیٹنگ کے جوہر دکھائے جبکہ چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان نے انھیں بریفنگ دی، کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے شاہی جوڑے کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے متعارف کرایا اور پھر شہزادی مڈلٹن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔بعدازاں شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچا جہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کا استقبال کیا۔
شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر
پاکستانی کرکٹ حکام سے ملاقات کے بعد شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر کرکٹ بھی کھیلی جس کے لیے امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیئے۔
حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا ۔ ایک گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آﺅٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔ شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔
شاہی جوڑے کا دورہ بادشاہی مسجد
پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر شہزادی مڈلٹن نے سبز رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی اور احتراماً سر پر دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔
بادشاہی مسجد میں شاہی جوڑےکی مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کروائی گئی جس میں مذہبی رواداری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور بادشاہ مسجد میں برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ نے قرآن سننے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر معزز مہمانوںکو قرآن مجید کی تلاوت سنائی گئی