’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے

لاہور:’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے،اطلاعات کےمطابق آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرکوجب وہ سفرحجازپرپہنچے تویہ فرمائش کردی کہ وہ سرزمین مقدس سے ان کے لیے عجوہ کھجوریں ضرورلے کرآئیں‌

ذرائع کےمطابق پاکستانی نوجوان کرکٹر نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی اور انہوں نے رب کے حضور شکر بھی ادا کیا۔

 

قومی کرکٹر کو اُن کے مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور امپائر علیم ڈار نے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھنے کی بھی درخواست کی،پاکستانی امپائر علیم ڈار نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔شاداب خان نے بھی محمد نواز کو مبارک باد پیش کی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد بلے باز فواد احمد نے پشتو زبان میں انوکھے انداز سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’عجوہ کھجوریں لے آنا، انشاء اللہ آپ سے جلدی ملاقات ہوگی‘۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2017 میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد نواز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کا گزشتہ سال کیا۔

سنہ 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 23 سالہ آل راؤنڈر وطن واپس نہیں آئے تھے بلکہ وہ جنوبی افریقا روانہ ہوگئے تھے اور انہوں نے وہاں پر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔بعد ازاں محمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے سعودی نژاد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کرلی۔

Comments are closed.