راولپنڈی :پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
Dr. Christian Turner, British High Commissioner to Pakistan called on COAS today at GHQ. COAS welcomed him to Pakistan and wished him well for the assignment. During the meeting matters of mutual interests were discussed. pic.twitter.com/zMrE7LJf3Z
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 11, 2019
پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےاس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرکوپاکستان میں خوشآمدید کیا اورانکےلیےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔دریں اثناءروسی وزیرصنعت وتجارت ڈینس منٹروونے بھی جی ایچ کیوکادورہ کیا ،جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہوئی۔
پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے روسی وزیرصنعت وتجارت کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام،اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنے کےعزم کا اعادہ کیا جبکہ باہمی تعلقات کومزیدوسعت واستحکام دینےپر بھی اتفاق کیا گیا ۔