برٹش ایئر ویز کی پروازیں‌ 11 سال بعد بحال، کل پہلا طیارہ صبح‌ 9 بج کر پچیس منٹ پر اسلام آباد پہنچے گا

برٹش ایئرویز کی پروازیں‌ گیارہ برس بعد پاکستان کیلئے بحال ہو گئی ہیں. آج شام برٹس ایئر ویز کا طیارہ پاکستان کیلئے روانہ ہو گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق برٹش ایئرویز گیارہ برس بعد پاکستان کے لئے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے. اسلام آباد اور لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں‌ گی. برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز کل سوموار کے دن صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ پروازوں کی بحالی پر مختلف طبقات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے. برٹش ایئرویز کی بحالی سے سیاحت تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں ایک اور پیشرفت آنے پربرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برٹس ایئر ویز کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے سے پاکستان اور برطانیہ کے عوام مزید قریب آئیں گے .

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر برٹش ایئرویز کے بوئنگ 787طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا.

واضح‌ رہے کہ برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان کے لئے دوبارہ پروازیں بحال کردی ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ایئرویز کو باقاعدہ فلائٹ شیڈول جاری کردیا ہے.

Comments are closed.