برٹش ایئر ویزنے اسلام آبادایئر پورٹ پر کس خاتون کی طبعیت خراب ہونے پرہنگامی لینڈنگ کی؟

اسلام آباد :برٹش ایئر ویزنے اسلام آبادایئر پورٹ پر کس خاتون کی طبعیت خراب ہونے پرہنگامی لینڈنگ کی؟،اطلاعات کے مطابق برٹش ایئر ویز کی پرواز نے اسلام آبادایئر پورٹ پر خاتون کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔

برٹش ایئر ویز کی پرواز نے اسلام آباد سے لندن جانے کیلئے پرواز بھری تھی اور منزل کی جانب گامزن تھی لیکن راستے میں اچانک اطالوی خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور عملے سے سینے میں درد کی شکایت کی جس پر عملے نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن خاتون کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث پرواز کو واپس اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

پائلٹس نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے واپس آنے کی ا جازت مانگی ، برٹش ایئر لائن کے طیارے نے ایک گھنٹے کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے ، خاتون کو ایئر پورٹ کے ٹرامہ سینٹر منتقل کیا اور طبی امداد دی گئی لیکن طبیعت میں خرابی کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اسے راولپنڈی کے دل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

Comments are closed.