برٹش ائیرویز کی اسلام آباد کے لئے پروازیں بحال

اسلام آباد:برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کیلئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ترجمان برٹش ائیرویز کےمطابق آج سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کررہے ہیں۔ برٹش ایئرویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

برٹش ایئرویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر 6 جون کو فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

پاکستان کیلئے برٹش ایئر ویز کی براہِ راست پروازوں کا 10 سال بعد 2019ء میں آغاز ہوا تھاجو کہ کرونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ برطانوی ایئر لائن کی پہلی پرواز 1976ء میں اسلام آباد آئی تھی۔

 

 

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق برٹش ایئرویز کو معاہدے کے تحت سی اے اے کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔برٹش ایئرویز کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں دیے گئے فلائٹ روٹس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا اور دوران پرواز جہاز میں کسی بھی قسم کے جنگی سامان یا جاسوسی کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فلائٹ کی منسوخی یا تاخیر سے متعلق برٹش ایئرویز انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے دو ماہ قبل لندن اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا۔

برٹش ایئر ویز کی لندن سے براہِ راست اسلام آباد کے لیے پرواز آج رات روانہ ہو گی۔برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی دو پروازیں اسلام آباد پہنچیں گی۔شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی لندن سے پہلی براہِ راست پرواز بی اے 261 آج رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی جو شیڈول کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

Comments are closed.